آئی سی سی ایوارڈز: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت بہترین لمحہ قرار

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت بہترین لمحہ قرار فائل فوٹو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت بہترین لمحہ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2017 ایوارڈز کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت مومنٹ آف دی ایئر اور حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری 2017 ایوارڈز کی فہرست میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ویرات کوہلی نے گزشتہ سال 76.84 کی اوسط سے رنز بنائے جس پر انہیں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، کوہلی نے اس سے قبل 2012 میں صرف 24 سال کی عمر میں سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے میچ کو مومنٹ آف دی ایئر قرار دیا، جسے دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا، جنہوں نے چیمئنز ٹرافی کے دوران 13 وکٹیں حاصل کیں۔

ایمرجنگ پلیئر کی دوڑ میں پاکستان کے ہی شاداب خان اور بھارت کے کلدیپ یادیو میدان میں تھے۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 16 ٹیسٹ میچز کے دوران 78.12 کی اوسط سے ایک ہزار 875 رنز بنائے، اسمتھ نے 8 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، جنہوں نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں 8 سنچریوں کی بدولت 77.80 کی اوسط سے 2 ہزار 203 رنز بنائے جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 7 سنچریوں کی مدد سے 82.63 کی اوسط سے 1818 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 153.0 کی اوسط سے 299 رنز بھی بنائے۔

ویرات کوہلی کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے تاہم اس ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں اسٹیو اسمتھ ، کوائنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، ڈیوڈ وارنر، چتیسر پجارا، بین اسٹوکس، ڈین ایلگر، روی چندرن ایشون مچل اسٹارک، کگیسو رابادا اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store