بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے فائل فوٹو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت کے انکار کی وجہ سے فائنل شارجہ میں رکھا گیا تھا، جہاں اس کا مقابلہ اب ایک بار پاکستان کے ساتھ ہوگا ،دیکھنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ میچ کھیلتا ہے یانہیں کیونکہ بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان اور بھارت کی سینر کرکٹ ٹیموں کے درمیان کوئی بھی ہوم یا اوے سیریز منعقد نہیں ہو سکی۔

پاکستان نے سری لنکا کو .156 . رنز سے شکست دیکر پانچویں بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کیا، پاکستان کے اسکور489 کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر. 333 رنز بنا سکی۔ میگاایونٹ کا فائنل 20 جنوری بروز ہفتے کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store