بلا ئنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا فائل فوٹو پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

بلا ئنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پیر کو عجمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نےسری لنکا کو 159 رنز سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر 476 رنز بنا ئے۔

پاکستان کی جانب سےثناء اللہ نے 104 اور کپتان نثارعلی 89 رنز اسکورکئے۔ دریں اثناء ورلڈ کپ کا فائنل 20 جنوری کوشارجہ میں کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنلز 17 اور 18 جنوری کو عجمان میں منعقد ہوں گے اس بات کااعلان ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے کیا۔

install suchtv android app on google app store