برطانوی اسٹار اینڈی مرے برسبین اوپن سے دستبردار

برطانوی اسٹار اینڈی مرے برسبین اوپن سے دستبردار برطانوی اسٹار اینڈی مرے برسبین اوپن سے دستبردار

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے انجری کی وجہ سے برسبین انٹرنیشنل سے دستبردار ہوگئے اور ان کی سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی مشکوک نظر آ رہی ہے۔

اینڈی مرے کافی عرصے سے کولہے کی انجری کا شکار ہیں اور ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل میں سیم کیوری کے ہاتھوں شکست کے بعد سے وہ انجری کا شکار ہیں۔

انہیں برسبین انٹرنیشنل کے پہلے راؤنڈ میں بائی مل گئی تھی اور اگلے راؤنڈ میں انہیں امریکن ریان ہیرس کے مدمقابل ہونا تھا مگر وہ ایونٹ سے دتبان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اس لیے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر رہے ہیں اور ایونٹ سے دستبرداری پر انتہائی مایوس ہیں۔

یاد رہے کہ مرے سے قبل عالمی نمبر ایک ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال بھی انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store