پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میں سال 2017 کا اختتام پہلی پوزیشن کے ساتھ کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی گئی اور آل راؤنڈر عماد وسیم ایک مرتبہ پھر دنیا کے عالمی نمبر ون باؤلر بن گئے ہیں جبکہ پاکستان نے بھی سال کا اختتام پہلی پوزیشن کے ساتھ کیا ہے۔

آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا کی سیریز کے اختتام کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے عماد وسیم دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے بھارت کے جسپریت بمراہ کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم رینکنگ میں 124 پوائنٹس کی بدولت سال کا اختتام پہلی پوزیشن پر کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ویسٹ انڈیز دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے باوجود بھارتی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے پھر سے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں البتہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

install suchtv android app on google app store