شاہد آفریدی مختصرترین فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے

 شاہد آفریدی فائل فوٹو شاہد آفریدی

کرکٹ کی مختصر ترین طرز ٹی 10 لیگ شارجہ میں جاری ہے، پہلے میچ میں سرفراز احمد کی ٹیم بنگال ٹائیگرز کو آئن مورگن کی ٹیم کیرالہ کنگز نے باآسانی شکست سے دوچار کر دیا۔

دوسرے میچ میں پختونز نے شاہد آفرید ی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سہواگ کی مراٹھا عریبیئنز کو شکست سے دوچار کر دیا۔

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ کے دوسرے میچ میں مخالف مراٹھاز کی ایک ساتھ 3 وکٹیں گرا کرہیٹ ٹرک کر لی ہے اور ٹی 10 لیگ میں وکٹوں کی ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے رسووو ،براوو او ر سہواگ کی ایک ساتھ وکٹیں اڑا کر ہیٹ ٹرک کر لی ہے اور میچ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیاہے ۔

install suchtv android app on google app store