پاور لفٹنگ کےعالمی مقابلے میں پاکستان کی سنیہا غفور کے گولڈ میڈل

پاور لفٹنگ کےعالمی مقابلے میں پاکستان کی سنیہا غفور کے گولڈ میڈل پاور لفٹنگ کےعالمی مقابلے میں پاکستان کی سنیہا غفور کے گولڈ میڈل

سنگاپور میں ہونے والی اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں 57 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کی سنیہا غفور نے 4 گولڈ میڈل جیت لیے۔

سنیہا غفور نے اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتے۔ 

سنیہا غفور نے اسکواٹ میں 115 کلوگرام، بینچ پریس میں 55 کلوگرام، ڈیڈ لفٹ میں 110کلوگرام اور مجموعی طور پر 280 کلوگرام وزن اٹھایا۔

سنیہا غفور 2017 کی طاقتور پاور لفٹر کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ کا ایونٹ سنگاپور کے پارک ایونیو کنونشن سینٹر میں منعقد کیا گیا ہے۔

اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے دیگر پاکستانیوں میں سبل سہیل (47 کلوگرام)، ٹوئنکل سہیل (72 کلوگرام)، رابعہ رزاق (84 کلوگرام)، محمد احمد خان (105 کلوگرام)، سید ندیم ہاشمی (105 کلوگرام)، محمود ہیرا (120 کلوگرام) اور محمد رشید ملک (93 کلوگرام) شامل ہیں۔

اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز 7 دسمبر کو ہوا، جو اتوار 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ایونٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان کوریا، سنگاپور اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مجموعی طور پر 148 مرد وخواتین حصہ لے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store