کراچی: آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری میں باکسنگ کلب کا دورہ

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری ن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری ن

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری میں ینگ باکسنگ کلب کا دورہ کیا اور باکسرز سے ملاقات کی۔

آصفہ بھٹو زرداری کے لیاری باکسنگ کلب کے دورے کے موقع پر پی پی رہنما ناز بلوچ اور پارٹی کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے باکسنگ کلب میں تربیت پانے والی خواتین باکسرز سے ملاقات بھی اور باکسنگ کا مظاہرہ کرکے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ باکسنگ کلب انتظامیہ نے آصفہ بھٹو زرداری کو علاقے میں باکسنگ کی ترقی سے متعلق کیئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

آصفہ بھٹو زرداری خواتین باکسرز کی عالمی طرز پر تربیت فراہم کرانے کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

install suchtv android app on google app store