خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک، آپ کو مس کر رہا ہوں: شعیب ملک

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور  ان کے شوہر شعیب ملک فائل فوٹو بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک، آپ کو مس کر رہا ہوں۔

بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا آج اپنی اکتیسویں سالگرہ منا رہی ہیں، شعیب ملک نے ٹویٹر پیغام میں اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

ثانیہ مرزا نے زندگی کی اکتیس بہاریں دیکھ لیں۔ ٹینس سٹار کو برتھ ڈے پر مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

شعیب ملک نے ٹویٹ کیا خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک، میں آپ کو مسmiss کر رہا ہوں۔ دو ہزار سترہ ثانیہ مرزا کے لیے کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ثابت نہ ہوا۔

بھارتی ٹینس کوئین نمبر ون رینکنگ برقرار نہ رکھ سکی اور آٹھ درجے تنزلی کے بعد نمبر نو پوزیشن پر پہنچ چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store