چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی آخری پوزیشن

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی آخری پوزیشن چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی آخری پوزیشن

پاکستان ہاکی ٹیم کی 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں بدترین کارکردگی سامنے آئی ہے۔ قومی ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ پہ در پہ جاری رہا۔ ایونٹ میں چوتھی اور آخری پوزیشن حاصل کی۔

آسٹریلیا میں میں منعقدہ 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا اختتام پاکستان نے بدترین کارکردگی پیش کرکے چوتھی اور آخری پوزیشن پر کیا۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو جاپان کے خلاف دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے مات دی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بھی پاکستان کو 2-3 کے اسکور سے ہرایا تھا۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو میزبان آسٹریلیا نے 9 گولز سے عبرتناک شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں جاپان نے بھی پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے 4 میچوں میں مجموعی طور پر 17 گولز کھائے اور صرف 4 گول ہی حریف ٹیموں کے خلاف کرسکے۔

install suchtv android app on google app store