پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے روز متعدد میچز کا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے روز متعدد میچز کا فیصلہ فائل فوٹو پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے روز متعدد میچز کا فیصلہ

لیاقت جمنازیم ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے روز متعدد میچز کا فیصلہ ہوگیا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 23 کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں۔ مین ڈرا سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز بھی ہوئے۔

مین ڈرا کے ہونے والے 9 میں سے چھ میچز پاکستانی کھلاڑیوں نے جیتے۔ دیگر جیتنے والے کھلاڑیوں کا تعلق شام، ویت نام اور ترکی سے ہے۔

پہلے روز ہونے والے میچز میں انجم بشیر (پاکستان) نے احمد نبال (مالدیپ) کو ، الجلاد احمد (شام) نے ثوبان جمیل (پاکستان) کو ، ڈک پٹ لی (ویتنام) نے حاشر بشیر (پاکستان) کو ، یوسف رمضان (ترکی) نے عبدالرحمٰن (پاکستان) کو ، شعیب ریاض (پاکستان ) نے انعام اﷲ فقیری (افغانستان) کو ، اویس زاہد (پاکستان) نے انیس سسیلان(ترکی) کو، مراد علی (پاکستان) نے کوانگ ڈن تران (ویتنام) کو ، عامر سعید (پاکستان) نے چن ماراٹپ (کمبوڈیا) کو اور محمد مقیت طاہر (پاکستان ) نے محمد رضوان (پاکستان) کو شکست دی۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کے میچز صبح 9بجے سے دن 12 بجے تک اور پھر تین بجے سہ پہر سے سات بجے شام تک کھیلے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store