دنیا کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے: عامر خان

باکسر عامر خان باکسر عامر خان

باکسر عامر خان بھی پاکستان سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کےلئے لاہور پہنچ گئے،کہتے ہیں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی باکسر کا کہنا تھا پاکستان میں کرکٹ کی واپسی دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،پاکستانی نوجوان کھیلوں سے پیار کرتے ہیں۔

لاہور میں کرکٹ دیکھنے کا اپنا مزہ ہے،اللہ نے یہ خواہش بھی پوری کردی۔

پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد دیکھنا چاہتا ہوں،چاہتا ہوں انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں اور کرکٹ کو پروموٹ کریں،میں بھی پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہوں،بتانا چاہتا ہوں پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے،سری لنکا نے دورہ پاکستان سے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔

install suchtv android app on google app store