پاکستان اور سری لنکا کا میچ قذافی اسٹیڈیم آ کر دیکھوں گا: عامر خان

باکسر عامر خان باکسر عامر خان

باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والا ٹی ٹوینٹی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آ کر دیکھوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مایہ ناز برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں بالخصوص پاکستانی شائقین کے پسندیدہ کھیل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔

 

میں بھی ان پرلطف نظاروں سے محظوظ ہونے اور پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آکر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا ٹی ٹوینٹی میچ براہ راست دیکھوں گا جب کہ اس موقع پر عامر خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

install suchtv android app on google app store