اٹلی کے شہر بولزانو میں پارکوں میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر بولزانو میں پارکوں میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہر کے میئر نے یہ فیصلہ ایک دو سالہ بچے کے سر پر گیند لگنے کے واقعہ کے بعد کیا ہے۔ خبریں ہیں کہ جب بچے کو گیند لگی اس وقت وہ گھر کی بالکونی میں موجود تھا۔

جہاں کرکٹ کھیلی جا رہی تھی وہ جگہ 100 میٹر کے فاصلے پر تھی۔ خیال رہے کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اور افغانی کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں تاہم اطالویوں کی اس کھیل میں بہت کم دلچسپی ہے۔ اس واقعہ کے بعد بولزانو میں اب کرکٹ کو ٹینس کورٹس اور بیس بال کے میدانوں تک محدود کیا جا رہا ہے۔

میئر رنزو کرامچی کے مطابق پابندی کے اطلاق کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب انھیں ایک جوڑے کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی کہ کرکٹ گیند لگنے سے ان کا بچہ زخمی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ حالات کا جائزہ لیں گے۔

install suchtv android app on google app store