عالمی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں: آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈرچرڈ سننے کہا ہے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے کہا ہے کہ دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے آئیں جبکہ آزادی کپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پی سی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتےہوئےآئی سی سی چیف ایگزیکٹونےکہاکہ سیکیورٹی صرف پاکستان کانہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے جبکہ ورلڈ الیون بمقابلہ پاکستان سریز ہرقسم کی کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔

ڈیوڈرچرڈسن کا کہنا تھا کہ میچز کے انعقاد میں پی سی بی اور پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے، بہت جلد مزید آئی سی سی میچز پاکستان میں ہوں گے۔

صدر آئی سی سی ڈیوڈرچرڈسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کا جذبہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

اس موقع پرچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نےکہاکہ آئی سی سی کے تعاون سے آزادی کپ ممکن ہوا،ورلڈ الیون کے بعد دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انہوں نےکہا کہ کراچی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کر رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کے لیے کے پی کے حکومت سے رابطے میں ہیں۔

دونوں عہدیداروں نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store