پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا مشن لیکر آئے ہیں: عمران طاہر

جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر

ورلڈ الیون میں شامل پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عزم لیکر آئے ہیں جب کہ امید ہے جلد شائقین کو انٹرنیشنل ٹیمیں اپنے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کھلاڑی عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کیوں کہ پاکستان میں پیدا ہوا، یہیں بڑا ہوا اور یہاں کے گراؤنڈ میں کھیلنا خواب تھا، اب ورلڈ الیون میں شمولیت پر خود کو خوش قسمت تصور کر رہا ہوں جب کہ پاکستان کے دورہ کیلیے اجازت دینے پر جنوبی افریقی بورڈ کا شکر گزار ہوں۔

عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان ٹیم ایک بہترین ٹیم ہے اور ان کے ساتھ سخت مقابلے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبائی سرزمین پرکھیلنا ایک ایسا احساس ہے جسے بیان کرنا مشکل ہے جب کہ پرجوش شائقین کے سامنے پرفارم کرکے بہت خوشی محسوس کروں گا۔

install suchtv android app on google app store