ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا، شاہد آفریدی

ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا، شاہد آفریدی ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا، شاہد آفریدی

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ ورلڈ الیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی ہے اور فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

آزادی کپ کا آغاز کل سے ہورہا ہے جس کے لیے شائقین کرکٹ انتہائی پرجوش ہیں اور میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے ٹکٹس بھی ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں۔

اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی پر خوش نظر آتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ پاکستان کےعوام کرکٹ سے پیارکرتے ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی لیکن اب ورلڈالیون کے دورہ پاکستان سے دنیا میں مثبت پیغام جائےگا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں، کرکٹ کی محبت میں لاہور آیاہوں اور پہلا ٹی ٹوئنٹی دیکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا دورہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے، بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کی بحالی کا سہرا نجم سیٹھی اوران کی ٹیم کے سر ہے۔

install suchtv android app on google app store