روسی اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا کم عمری میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

روسی اولمپک گولڈ میڈلسٹ یولیا لپنٹسکایا فائل فوٹو روسی اولمپک گولڈ میڈلسٹ یولیا لپنٹسکایا

روسی اولمپک گولڈ میڈلسٹ یولیا لپنٹسکایا نے 19سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ وہ بھوک لگنے کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث اپنا علاج کرا رہی ہیں لہٰذا آئندہ سال پیونگ چنگ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کر سکیں گی۔

ان کی والدہ ڈینیئلا نے بتایا کہ یولیا نے علاج کیلئے یورپ سے واپسی کے بعد اپریل میں نیشنل فیگر اسکیٹنگ فیڈریشن کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

این ایف ایس ایف کے سربراہ الیگزینڈر گروشکووف کا کہنا ہے کہ انہیں یولیا نے کوئی اطلاع نہیں دی جو بدستور قابل غور ہیں۔


install suchtv android app on google app store