تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے5 وکٹوں پر 218 رنز

تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے5 وکٹوں پر 218 رنز فائل فوٹو تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے5 وکٹوں پر 218 رنز

یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو 218 پر آؤٹ کر کے اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے۔

ڈومینیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز 11 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی تو اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اپنی باری کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 43 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن یاسر شاہ نے 31 رنز بنانے والے کیرن پاول کو پویلین رخصت کر دیا۔

شیمرون ہٹمیئر اچھی فارم میں نظر آئے لیکن یاسر شاہ نے سرفراز احمد کی مدد سے ہٹمیئر اور پھر کھانے کے وقفے سے قبل کریگ بریتھ ویٹ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

کھیل کے دوسرے سیشن میں شے ہوپ اور روسٹن چیز نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ کیلئے 55 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن چائے کے وقفے سے قبل آخری گیند پر اظہر کی گیند پر ہوپ کی مزاحمت دم توڑ گئی۔

ویسٹ انڈیز نے نئی گیند ملنے سے قبل 80 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے جبکہ انھیں 205 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔

محمد عباس نے 189 کے مجموعے پر پاکستان کو پانچویں کامیابی دلاتے ہوئے ویشال سنگھ کی وکٹ حاصل کرلی جنھوں نے 8 رنز بنائے تھے۔

تیسرے روز کے کھیل کا اختتام ہوا تو ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں پر 218 رنز بنائے تھے اور انھیں پاکستان کی برتری کو ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔

ڈاؤریچ 20 اور جیسن ہولڈر 11 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جبکہ 60 رنز بنانے والے چیز ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے3، اظہرعلی اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 376 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store