پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

کیوی ٹیم کے اہم بلے باز مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔ فائل فوٹو کیوی ٹیم کے اہم بلے باز مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کیوی ٹیم کے اہم بلے باز مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے جارحانہ بلے باز مارک چیپمین دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے، ان کو کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کی جگہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل 2 اپریل کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store