قومی کرکٹ ٹیم نے اگلے ہفتے نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے اور اس سے قبل ہی ہیڈ کوچ سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا لیکن ماہرین، مبصرین اور شائقین سوال کررہے ہیں کیا ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد انہیں عہدے میں توسیع دی جائے گی؟