دوسرا ون ڈے؛ قومی ٹیم میں کون سے 2 نئے کھلاڑی شامل

قومی ٹیم کے کھلاڑی فائل فوٹو قومی ٹیم کے کھلاڑی

قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد آسٹریلیا کیخلاف شکست کے بعد میلبرن سے ایلڈیلیڈ پہنچ گئی۔

طویل پرواز کے بعد قومی ٹیم کا دستہ منگل کی سہ پہر ایڈیلیڈ پہنچا، جہاں انہوں نے مقابلے سے قبل آرام کیا، قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستانی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان آسٹریلیا سے 2 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے پلئینگ الیون میں فاسٹ بولر کی جگہ ایک اسپنر کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ انجری کے شکار ہونے والی نسیم شاہ کی میچ میں شرکت مشکوک دیکھائی دے رہی ہے۔

اسکواڈ میں فیص اکرم اور عرفات منہاس کو شامل کرنے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے جبکہ محمد حسنین کو بھی آرام کروایا جاسکتا ہے۔

میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں درد کی وجہ سے کینگروز کیخلاف میچ سے باہر چلے گئے تھے جبکہ اپنے کوٹے کے بقیہ اوورز بھی نہیں کرواسکے تھے۔

نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین نے انکا نامکمل اوور مکمل کیا تھا جبکہ اپنی بالنگ کے دوران انہوں نے 7.2 اوورز میں 39 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 40 رنز بنائے تھے۔

install suchtv android app on google app store