دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

  • اپ ڈیٹ:
قومی کرکٹرز فائل فوٹو قومی کرکٹرز

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے۔ چاروں کرکٹرز کے آج فٹنس ٹیسٹ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورے نہیں اترے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

install suchtv android app on google app store