سرباز خان کا بڑا اعزاز، دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان فائل فوٹو پاکستانی کوہ پیما سرباز خان

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا۔

سر باز خان دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ہے۔

سرباز خان نے یہ سنگ میل 8 ہزار 27 میٹر بلند شیشاپنگما عبور کرکے حاصل کیا، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما نے سب سے اونچی چوٹی ماوئنٹ ایورسٹ 2021 میں عبور کی تھی۔

پاکستان کے ایک اور کوہ پیما شہروز کاشف بھی 14 چوٹیاں عبور کرنے کے مشن کے قریب ہیں۔سرباز خان کا یہ سفر 2017ء میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے سے شروع ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store