معروف کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

معروف کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئے فائل فوٹو معروف کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کرکٹر محمد حارث کے ولیمہ کی تقریب تقریب پشاور میں ہوگی، جس میں کئی قومی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، محمد حارث کی ولیمہ کی تقریب آج ہوگی۔

 محمد حارث کے بھائی محمد انس کا کہنا تھا کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کیلئے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

install suchtv android app on google app store