چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 344 رنز بنائے۔
پینتھرز کی جانب سے صائم ایوب 156 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خان نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسٹالینز کے زمان خان نے 90 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں اسٹالینز کا آغاز اچھا نہیں رہا، شان مسعود 8، بابر اعظم 5 اور محمد حارث 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ان کے بعد طیب طاہر اور حسین طلعت نے 157 رنز کی شراکت لگائی تاہم حسین طلعت 63 اور طیب طاہر 109 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
زمان خان نے 42 رنز بنا کر میچ کو کچھ دلچسپ بنایا لیکن اسٹالینز کی پوری ٹیم 324 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پینتھرز کی جانب سے مبصر خان نے تین، محمد حسنین اور علی رضا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
چیمپئنز ون ڈےکپ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔