انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کو اسپن بالنگ کرتے دیکھ کر کمنٹیٹر ناصر حسین اپنی کرسی سے گِر گئے۔
اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں، جہاں دوسرے روز کے کھیل میں انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کو اچانک اپنا اوور تیزی سے مکمل کرنے کو کہا گیا جس پر انہوں نے اسپن بالنگ کروانا شروع کردی۔
لنکن اننگز کے دوران آسمان پر اچانک کالے بادل چھاگئے تھے اور میدان میں اندھیرا ہونے لگا تھا، روشنی اتنی کم ہوگئی تھی کہ فاسٹ بولنگ کروانا کھیل کیلئے بہتر نہیں تھا، اس لیے امپائرز نے اوور کے درمیان ووکس کو روکا اور باقی گیندیں اسپن کروانے کا کہا۔
نتیجتاً، ووکس نے آف اسپنر کی طرح بالنگ کروانا شروع کی تو فینز سمیت ساتھی کرکٹر فاسٹ بولر کو بالنگ کرتا دیکھ کر حیران رہ گئے جبکہ معروف انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین دوران کمنڑی اپنی کرسی سے گر گئے۔
کرس ووکس کے آف اسپن بالنگ کے دوران سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین کمنٹری کے فرائض نبھارہے تھے۔
واضح رہے کہ اوور ٹیسٹ میچ میں سری لنکا تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔