اہم لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان

آصف علی، حیدر علی فائل فوٹو آصف علی، حیدر علی

زمبابوے کے شہر ہرارے میں 21 ستمبر سے شیڈول زم ایفرو لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا کیونکہ پی سی بی قومی کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکاری ہے۔

ذرائع کے مطابق زم ایفرو لیگ کے لیے پانچ پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب ہوا ہے جس میں شاہ نواز دھانی، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ، محمد عرفان، شرجیل خان اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔ شاہنواز دھانی، آصف علی اور حیدر علی اس وقت فیصل آباد میں ہونے والے پی سی بی چیمپیئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کا حصہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال قومی کرکٹر کو این او سی جاری نہیں کیا۔

پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کو تاحال آئی سی سی سے منظوری نہیں ملی اس لیے این او سی کیسے دیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے لیگ کو منظوری ملنے تک کسی قومی کرکٹر کو این او سی نہیں ملے گا۔

پی سی بی این او سی نہ دینے کی پالیسی پر قائم رہتا ہے تو پھر فاسٹ بولر محمد عرفان اور سلمان ارشاد ہی اس لیگ میں کھیل سکیں گے کیونکہ دونوں کھلاڑی اس وقت پی سی بی کے کسی کنٹریکٹ کا حصہ نہیں۔

دوسری جانب، زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کے ترجمان کا موقف ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا فل بورڈ ممبر ہے اور اس نے لیگ کرانے کی اجازت دی ہے لہٰذا اب آئی سی سی کی منظوری کی ضرورت نہیں۔

install suchtv android app on google app store