سابق چیف سلیکٹر نے بابراعظم سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

بابراعظم فائل فوٹو بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ بابراعظم انتہائی ضدی ہیں اور سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کو نہیں مانتے۔

ایک انٹرویو میں محمد وسیم نے اپنے چیف سلیکٹر کے دور کا بتایا کہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابراعظم کو سمجھانا بہت مشکل تھا کیوں کہ وہ ضدی تھے اور مزاحمت کرتے تھے، بابر ٹیم یا اسکواڈ میں تبدیلیاں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران آل راؤنڈر عماد وسیم کی انجری چھپائی گئی، ہم ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عماد بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ عماد کو اسی وجہ سے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن ٹیم میں 4 کوچز کی وجہ سے مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کررہے ہیں، اگر وہ اسکواڈ کا حصہ ہیں تو پاکستان جیت نہیں سکتا، میں نے انہیں ٹیم سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا۔

install suchtv android app on google app store