کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستان کے کون سے بڑے کرکٹرز شرکت کریں گے؟

کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ایونٹ میں پاکستان کے کچھ قومی کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں فائل فوٹو کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ایونٹ میں پاکستان کے کچھ قومی کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں

کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ایونٹ میں پاکستان کے کچھ قومی کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر سی پی ایل سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر اعظم خان کیلئے فٹنس ٹیسٹ رکاوٹ بن گیا جس کے باعث اعظم خان کے چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے کسی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں اور وہ سی پی ایل کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم بھی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اس لیے اعظم خان کے ہمراہ محمد عامر اور عماد وسیم بھی سی پی ایل کے پورے ایڈیشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

قومی کرکٹر فخر زمان کو چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے سی پی ایل سے دستبردار ہونا پڑے گا، اور وہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے آغاز سے قبل سی پی ایل چھوڑ کر واپس آجائیں گے۔ فخر زمان اینٹیگیا اینڈ باربودا فالکنر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹر صائم ایوب کی پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کی وجہ سے انہیں سی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی ہی نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store