شاہد آفریدی قومی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑے

شاہد آفریدی فائل فوٹو شاہد آفریدی

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں پاکستان کو 10 وکٹوں کی تاریخی شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔

ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 10 وکٹوں کی شکست اس قسم کی پچ تیار کرنے، 4 فاسٹ بولرز کو منتخب کرنے اور ایک اسپیشلسٹ اسپنر کو باہر بٹھانےکے فیصلے پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے ہوم کنڈیشنز کے بارے میں معلومات کی واضح کمی ظاہر ہوتی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو بنگلادیش نے جس طرح یہ پورا ٹیسٹ کھیلا ہے اس کا کریڈٹ انہیں دینا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store