پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فوٹو: سوشل میڈٰا بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی چوتھی وکٹ 114 رنز پر گرگئی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے میچ کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق تیسرے اوور میں بنگلادیشی بولر حسن محمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، عبد اللہ شفیق نے 12 گیندوں پر 2 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 14 رنز پر اس وقت گری جب کپتان شان مسعود 6 رنز بناکر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے اس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم بھی صفر پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

16 رنز کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 98 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

لیکن پھر 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

راولپنڈی میں آج صبح سویرے تیز بارش ہوئی جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیرکا شکارہوا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے،کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان پلیئنگ الیون

عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ شاہین شاہ آفریدی ۔ نسیم شاہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔

میچ آفیشلز

ایڈرین ہولڈ سٹوک اور رچرڈ کیٹلبرو ( آن فیلڈ امپائرز) مائیکل گف (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

install suchtv android app on google app store