پاکستان کے باصلاحیت ایتھیلیٹ معید بلوچ نے ورلڈ ملٹری گیمز میں 4 سو میٹر کی دوڑ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وینزویلا میں جاری ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پی اے ایف کےانٹرنیشنل ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹرز کی دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کی۔
کراچی کے علاقے شانتی نگر کے رہائشی معید بلوچ پہلے ہی 2 سو میٹرز اور 4 سو میٹرز کے قومی چیمپئین ہیں۔
ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2018 میں سو میٹرز کی دوڑ جیت کر تیز ترین ایتھلیٹ قرار پانے والے معید بلوچ متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لیے فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔