انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 39 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم ہوا، ایک اوورمیں سب سے زیادہ رنز بنانے کا رکارڈسموآ اور وانا واتوکےدرمیان میچ میں قائم ہوا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سب ریجنل ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر میں سموآ اور وانا واتو مدمقابلے آئے۔
سموآ کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے نالن نپیکو کے اوور میں 6 چکھے لگائے جب کہ نپیکو نے رہی سہی کسر تین نوبالز کرکے نکال دی. یوں 39 رنز دے کر اپنے نام ایک بد نما ریکارڈ قائم کر وا دیا
اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز کا ریکارڈ تھا۔
2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ نےانگلینڈ کےاسٹئورٹ براڈ کےاوور میں 36 رنز بنائے تھے۔
2021 میں کیرون پولارڈ، 2024 میں نکولس پوران ، دپیندرا سنگھ ایری، روہت شرما اور رنکو سنگھ بھی ایک اوور میں 36 رنز بناچکے ہیں۔