ارشد ندیم کو انعامی رقم پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ ایف بی آر نے بتا دیا

ایف بی آر کے مطابق ارشد ندیم کی انعامی رقم پر 20 فیصد ٹیکس لگے گا۔ فائل فوٹو ایف بی آر کے مطابق ارشد ندیم کی انعامی رقم پر 20 فیصد ٹیکس لگے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس لگنے کی خبروں کی تردید کردی۔

اس حوالے سے خبریں سامنے آئیں تھیں کہ ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم ہیں اور انکم ٹیکس فائلرز ہیں، انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔

رپورٹس تھیں کہ ارشد ندیم کیلئے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30 کروڑ روپے ہے اور اس پر 6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔

تاہم اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارشد ندیم پر ٹیکس لگنے کی تردید کردی۔ ترجمان بختیار محمد کا کہنا تھاکہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر انکم ٹیکس یا ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس قوانین میں اولمپک کھیلوں میں حاصل انعامی رقم پرٹیکس کا ذکرنہیں ہے، ارشد ندیم قومی ہیرو ہے اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔ وہ پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

install suchtv android app on google app store