آئی سی سی ورلڈ کپ: ہربھجن سنگھ نے چار فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے

ہربھجن سنگھ فائل فوٹو ہربھجن سنگھ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق اپنی پیش گوئیاں کیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے، ہربھجن نے سیمی فائنل میں پہنچنے اور ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے چار ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا، جن میں آسٹریلیا، ہندوستان، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا 'مجھے امید ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کا کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اور جو یہ میچ جیتے گا وہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ بن جائے گا، آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں باآسانی پہنچ سکتا ہے'۔

ہربھجن نے مزید کہا کہ 'مزید بھارت اور انگلینڈ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں'۔

سابق بھارتی کرکٹر نے ورلڈکپ سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کے لیے کہا کہ ' لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن 50 اوور کے فارمیٹ میں، وہ محض ایوریج ٹیم ہے، پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے ، لہٰذا میرا چوتھا انتخاب نیوزی لینڈ ہوگی'۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگئے

واضح رہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

install suchtv android app on google app store