قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی امریکا میں اذان دینے اور سڑک کنارے نماز پڑھنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جو ان دنوں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے سلسلے میں امریکا میں قیام پذیر ہیں۔ اسٹار وکٹ کیپر بلے باز اپنے قیام کے دوران امریکا میں اسلام کے سفیر بن گئے ہیں۔
محمد رضوان جنہوں نے گزشتہ دنوں ہارورڈ میں اپنی ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ پیش کیا تھا اب سوشل میڈیا پر ان کے اذان دینے اور سڑک کنارے نماز پڑھنے کا چرچا ہے۔
Mohammad Rizwan stopped his car and offered namaz on the street in US ??
— Farid Khan (@_FaridKhan) June 6, 2023
Ma Shaa Allah ❤️ pic.twitter.com/2FDpXjEcQv
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں ایک میں وہ اذان دیتے سنائی اور دکھائی دیتے ہیں جب کہ دوسری ویڈیو میں وہ دوران سفر نماز کا وقت ہونے پر کار روک کر سڑک کنارے نماز کا فریضہ ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔
امریکا میں قیام کے دوران دین اسلام کا سفیر بننے اور فرائض کی ادائیگی سمیت تبلیغ دین کرنے پر ان کے پرستاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد محمد رضوان کی گرویدہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کی اپنی انگریز استانی کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا تھا۔