پاکستان کا وہیل چئیرکرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی نیپال میں کرنے کا فیصلہ

وہیل چئیر کرکٹ ٹیم فائل فوٹو وہیل چئیر کرکٹ ٹیم

پاکستان وہیل چئیر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی نیپال میں کرے گا۔ کھٹمنڈو کی دو گراؤنڈز پرمیچز11 جولائی سے شروع ہوں گے.

ترجمان پاکستان وہیل چئیرکرکٹ کونسل نے کہا کہ جولائی میں ایشیا کپ نیپال میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔کھٹمنڈو کی دو گراؤنڈز پرمیچز11 جولائی سے شروع ہوں گے۔غیرملکی ٹیموں کے این او سی کے معاملات کی وجہ سے نیپال میں ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت سمیت چھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔نیپال بنگلہ دیش سری لنکا اور افغانستان بھی ایونٹ میں شامل ہیں۔ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پاکستان وہیل چئیر کرکٹ ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہو گا۔جون میں پاکستان افغانستان وہیل چئیرکرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

install suchtv android app on google app store