وزیر اعظم نے نیشنل اسپورٹس پالیسی کی باضابطہ منظوری دے دی

اسپورٹس پالیسی کے ذریعے کھیلوں کا فروغ اور ترقی ترجیح ہوگی۔ فائل فوٹو اسپورٹس پالیسی کے ذریعے کھیلوں کا فروغ اور ترقی ترجیح ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل اسپورٹس پالیسی کی باضابطہ منظوری دی، اسپورٹس پالیسی کے ذریعے کھیلوں کا فروغ اور ترقی ترجیح ہوگی جبکہ کھیلوں کوغیر سیاسی رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق کھیلوں کے اداروں اور اسپورٹس فیڈریشنز کو منظم کیا جائے گا، ملک میں کھیلوں کے نظام کی تشکیل نو ہوگی۔ اسپورٹس پالیسی کے ذریعے کھیلوں کا فروغ اور ترقی ترجیح ہوگی۔

نئی پالیسی میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر تعلقات بہتری کے لٸے اسپورٹس ڈپلومیسی کی جائے گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ کو منظور شدہ نٸے آٸین کے تحت چلایا جائے گا، مختلف کھیلوں کے ایلیٹ کھلاڑیوں کا پول تیار کیا جائے گا، کھیلوں کو غیر سیاسی رکھا جاٸے گا۔ پالیسی کے تحت اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

واضح رہے آخری بار اسپورٹس پالیسی 2005 میں منظور کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store