شاداب خان نے صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا

شاداب خان نے صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا فائل فوٹو شاداب خان نے صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا۔

گزشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لاہور کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے پر شاداب خان بھی صائم ایوب کے معترف ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب نے لکھا کہ'صائم ایوب کلاس اور مستقبل کا سپر اسٹار ہے'۔

واضح رہے کہ صائم ایوب رواں پی ایس ایل میں اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے ہر کسی کو متاثر کرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store