بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

بابر اعظم فائل فوٹو بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسرے سال بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ 2022 میں اسٹار بلے نے صرف 9 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 84.87 کی اوسط سے 3 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کے ساتھ 679 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 2022 کے دوران ون ڈے کرکٹ میں کئی شاندار اننگز کھیلیں جن میں مارچ کے آخر میں لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی 114 رنز کی یادگار باری بھی شامل تھی۔

آسٹریلوی جیسی مشکل ٹیم کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا سیریز میں رہنے کے لیے لازمی تھا اور بابر اعظم نے اس وقت یہ باری زبردست باری کھیلی جب ان کے ملک کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال بھی آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

گزشتہ سال انہوں نے صرف 6 ایک روزہ میچز کھیلے جن میں انہوں نے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے تھے جس کے بعد وہ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے تھے۔

install suchtv android app on google app store