تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ فائل فوٹو پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیدیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری اور تیسرا فیصلہ کن میچ آج بروز جمعہ 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔ فخر زمان 101، محمد رضوان، 77 اور آغا سلمان 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

ٹم ساوتھی 3، لوکی فرگوسن 2، مچل بریسویل اور اش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ صرف دو رنز پر گری جب شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے لوکی فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کپتان بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح اپنے نام کی ہے۔

پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا، جب کہ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 79 رنز سے اپنے نام کیا۔

آج ہونے والے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم انتظامیہ نائب کپتان شان مسعود اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ امام الحق انجری اور نسیم شاہ بخار کے باعث باہر ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دو تماشائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں پولیس کی تحویل میں ہیں۔

میچ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store