فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی فائل فوٹو فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

 فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے جاپان کو پری کوارٹر فائنل میں پینلٹیز پر 3-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پانچویں پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے جاپان کو پنیلٹیز پر 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

کروشین گول کیپر ڈومنِک لِویکووچ نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی تین پینیلٹیز روکیں۔

اس سے قبل مقررہ 90 منٹ اور اضافی دو ہاف کے کھیل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

جاپان کی جانب سے ڈائزین مائڈا نے 43 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو کروشیا کے آئیون پیریسِچ نے 55 ویں منٹ میں برابر کردیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

install suchtv android app on google app store