راولپنڈی ٹیسٹ میچ: دونوں ٹیموں کےاوپنرزکی انفرادی سنچریاں، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

 دونوں ٹیموں کےاوپنرزکی انفرادیاں سنچریاں فائل فوٹو دونوں ٹیموں کےاوپنرزکی انفرادیاں سنچریاں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے انفرادی سنچریاں مکمل کرکے پہلی وکٹ کی شراکت میں 225 رنز بٹورے۔ اس ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں اور اوپنرز کی سنچریوں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز زیک کراؤلی اور بین ڈیکٹ نے بھی انفرادی سنچریاں کی تھیں اور اپنی ٹیم کو 233 رنز کے مجموعی اسکور پر پہنچا کر یہ پارٹنرشپ ختم ہوئی تھی۔

پاکستان نے بھی اپنی اننگ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا اور اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے بالترتیب 114 اور 121 کے انفرادی اسکور کیے جب کہ پہلی وکٹ 225 رنز پر گری۔

اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار مدمقابل دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ایک ہی اننگ میں انفرادی طور پر سنچریاں کیں اور اپنی ٹیم کو 200 سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ دی جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔

 

install suchtv android app on google app store