راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا فائل فوٹو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی دو وکٹیں گرگئیں۔

پہلی وکٹ 233 رنز پر گری، اوپنر بیں ڈکیٹ ٹیسٹ کرئیر کی پہلی سنچری بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ 235 رنز کے مجموعی اسکور پر زیک کرالی بھی آؤٹ ہوگئے۔زیک نے 122 رنز کی اننگز کھیلی۔

بین کی وکٹ زاہد محمود نے لی جو کہ ان کے ٹیسٹ ڈیبیو کی پہلی وکٹ تھی۔ اس کے علاوہ زیک کرالی کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے انگینڈ ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store