فٹبال ورلڈ کپ؛ سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 سے شکست دے دی

فٹبال ورلڈ کپ؛ سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 سے شکست دے دی فائل فوٹو فٹبال ورلڈ کپ؛ سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 سے شکست دے دی

سوئٹزرلینڈ کی طرف سے واحد گول کرنے والے بریل ایمبولو کا تعلق کیمرون سے ہی ہےفیفا فٹبال ورلڈ کپ گروپ جی کے اسٹیج میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 1-0 سے شکست دیدی۔

اس میچ کی سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے واحد گول کرنے والے بریل ایمبولو کا تعلق کیمرون سے ہی ہے، 25 سالہ بریل ایمبولو کیمرون کے دارالحکومت یواونڈی میں پیدا ہوئے اور 18 سال کی عمر میں اپنی فیملی کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ منتقل ہوگئے تھے۔

میچ کے آغاز پر کیمرون نے بہتر کھیل پیش کیا تاہم اسکے کھلاڑیوں نے گول کرنے کیلئے ملنے کئی قیمتی مواقعوں کو ضائع کرگئے۔

میچ کے دوران سوئٹزر لینڈ کے دو اور کیمرون کے ایک کھلاڑی کو یلو کارڈ دکھایا گیا جبکہ میچ کے دوران سب سے زیادہ فاولز سوئس کھلاڑیوں نے کیے جن کی تعداد 12 رہی۔ کیمرون کی طرف سے 10 فاول کیے گئے۔

install suchtv android app on google app store