بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان فائل فوٹو بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

تیسرے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

اسکواڈ میں 17 کھلاڑیوں کے علاوہ 2 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ 4 سے 17 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا، نثار علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ظفر اقبال ان کے نائب کپتان ہوں گے۔

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ریاست خان، شاہ زیب، محمد سلمان، محمد آصف، فخر عباس، بدر منیر، معین اسلم، انیس جاوید، شاہ زیب حیدر، کامران اختر ، محمد ارشد، مطیع اللّٰہ، محمد صفدر، اکمل حیات اور محسن خان شامل ہیں۔

دو ریزرو کھلاڑیوں میں ساجد نواز اور فیصل محمود کو رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 4 دسمبر کو بھارت روانہ ہوگی، پاکستان کے میچز دہلی اور بنگلور میں رکھے گئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store