فائنل میں وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنا چاہیے: شاہد آفریدی

سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی فائل فوٹو سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی

سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اس بار ورلڈ کپ فائنل تک کوالیفائی کرنا 90 کے ورلڈ کپ سے بھی زیادہ مشکل تھا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جارح مزاج سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ دیکھ کر مزہ آرہا ہے، اس بار ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی 92 کے ورلڈ کپ سے بھی زیادہ مشکل تھی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے باولرزنے پورے ورلڈ کپ میں زبردست پرفارم کیا، فیلڈنگ میچ جتواتی ہے، اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں ناقص فیلڈںگ کی، جس کی وجہ سے وہ میچ بھی ہارا۔

فائنل کے لئے پاکستان ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ فائنل میں وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنا چاہیے، اور قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کم ازکم 160 رنز بنانے ہوں گے، تو ورلڈ چیمپئن بننے کے زیادہ امکانات ہیں، پاکستان میں اتنا اسکور کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اور بولرز ایسے ٹوٹل کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ ہی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتی ہے، قومی ٹیم اس ورلڈ کو یادگار بنائے اور دل سے خوف نکال کر کھیلے۔

شاہد آفریدی بڑوں کو چاہیے کہ بچوں کو تعلیم اور کھیل فراہم کریں، میں ان جگہوں پر کام کرتا ہوں جہاں پر لوگ کم کام کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store