بابر اعظم سیمی فائنل میں ’دھواں دھار‘ ثابت ہوسکتے ہیں: میتھیو ہیڈن

میتھیو ہیڈن فائل فوٹو میتھیو ہیڈن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سیمی فائنل میں ’دھواں دھار‘ ثابت ہوسکتے ہیں۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا اب وہ مومینٹم میں آ گیا، چار فاسٹ بولرز کا ایک خطرناک کمبی نیشن ہے جبکہ ٹاپ آرڈر نے کام نہیں کیا لیکن مڈل آرڈر نے اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث کی کہانی ایسی ہے کہ سب سننا چاہتے ہیں، اس نے ہر نیٹ سیشن میں حصہ لیا اور فاسٹ بولرز کو اچھا کھیلا، اس ٹورنامنٹ میں سب کا اپ ڈاؤن ہو رہا ہے، بابر ہر میچ میں رن نہیں بنا سکتا، ایسا وقت سب پر آتا ہے، وہ بڑا پلیئر ہے، بڑے میچ میں اچھا کھیلے گا۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا میں اگر کوئی گراؤنڈ برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے تو وہ سڈنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ہرایا ہے اس لحاظ سے وہ خطرناک ٹیم ہے، کیویز کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے ان کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔

ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاص بات جو مجھے بھاتی ہے وہ ان کی بڑے میچوں میں شاندار واپسی ہوتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store