کرکٹر عمراکمل کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

عمراکمل فائل فوٹو عمراکمل

کرکٹر عمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویرشئیر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ عمر اکمل نے تصویر کےساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمراکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ 2019 میں اسٹریلیا کے خلاف دبئی میں جبکہ آخری ٹی 20 لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

install suchtv android app on google app store